Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Tafseer Surah Al An'aam - Part 78

Class Date:24/10/2025

Audio

To Download or increase speed click :

Video

Important Notes

🕋 *مصیبت میں ہمارا عجیب و غریب ردعمل – درسِ قرآن سورۃ الانعام (آیات ٦٣ اور ٦٤)* ❓
مجلس بروز جمعہ، ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۵ء

(_Museebat mein Hamara Ajeeb o Ghareeb Radde Amal_)

اس تربیتی درسِ قرآن میں زیرِ بحث آنے والے چند غور طلب سوالات:

🔹 “اللہ تعالیٰ تیزی سے حساب کتاب لینے والا ہے” سے ہم کیا دو باتیں سمجھ سکتے ہیں؟

🔹 کام کی جگہ، آرام کی جگہ اور انعام کی جگہ کیا ہیں؟

🔹 مصیبت میں گرفتار ہونے کی صورت میں مشرکین مکہ کے رد عمل اور ہمارے ردعمل میں کیا عبرتناک فرق ہے؟ نیز انکا دھیان کہاں جاتا تھا جبکہ ہمارا دھیان کس طرف جاتا ہے۔

🔹 شکر ادا کرنے کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟

🔹 مسلمانوں کے عروج کے دور کی سائنس اور آج کی سائنس میں کیا بنیادی فرق ہے؟ کیا ماضی کی سائنسی ترقیاں مسلمانوں نے مراقبے اور نفلی نمازیں پڑھ کے کی تھیں یا سائنس پڑھ کے؟

🔹 سوال یہ نہیں کہ ہم سائنس کے خلاف کیوں ہیں۔ سال تو یہ ہونا چاہیے کہ آپ سائنس کے خلاف کیوں نہیں ہیں، جبکہ آپ خود کو مسلمان کہتے ہیں۔

🔹 *اگر کسی کو آج کی سائنس کے رگ رگ اور ریشے ریشے میں چھپا الحاد نظر نہیں آتا تو اسکو کیا کرنا چاہیے؟*

🔹 کون سی دعا “دعا” نہیں کہلاتی؟ حضرت یونسؑ نے مجھلی کے پیٹ میں، اور حضرت آدمؑ و اماں حوا نے جنت سے نکلنے کے بعد کیا دعا کی تھی اور اس سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

🔹 شیخ کا اصل کام کیا ہے؟ کیا وہ مصیبت کو دور کر سکتا ہے؟

🔹 *فرد سے لے کے ملک تک کی اصلاح کے حوالے سے کیا اصول ہر وقت ہمیں یاد رکھنا چاہیے؟*

ان سوالوں کے جوابات کے لئے اس تربیتی تفسیر کلاس کی ریکارڈنگ کو سنیے

Books

WordPress Video Lightbox