Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Rishtedariyan Nibhana - Part 14

Class Date:14/01/2026

Page:140-141:

Audio

To Download or increase speed click :

Video

Important Notes

🪷 خاوند کو اپنے اور سسرال والوں کے درمیان کے جھگڑے میں (drag) گھسیٹنا 🪷

⭐ کسی کو ڈریگ کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں نے خود علم حاصل نہیں کرنا، میں نے خود نہیں سیکھنا، بلکہ میرے مسئلوں کو کوئی اور آکے حل کرے۔

⭐ اپنے معاملات کو خود ٹھیک کریں سے کیا مراد ہے؟

⭐ کسی کام کو ٹھیک کرنا، ٹھیک طریقہ کا علم حاصل کرنے سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔

⭐ اگر معاملہ ساس کے ساتھ خراب ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا طریقہ، اگر نند کے ساتھ خراب ہے تو اس کو ٹھیک کرنے کا طریقہ، حتی کہ اگر اولاد بگڑ گئی ہے تو اب اس کو ٹھیک کرنے کا طریقہ بھی سیکھنا پڑے گا۔

⭐ اولاد کے بگڑنے کے ذمہ دار والدین ہوتے ہیں جنہوں نے علماء اور مشائخ سے تربیت اولاد کا طریقہ سیکھنے کی کوشش ہی نہیں کی ہوتی۔

🌼چنانچہ خود ٹھیک کریں کا مطلب سکھانے والوں کے وعظ و نصیحت کو توجہ سے سن کے اور تحریروں کو غور سے پڑھ کے. جیسے instructions کو سن کے اور documentation کو پڑھ کے ہم اپنے دفتری معاملات کو ٹھیک کرتے ہیں۔ پوچھنے کا کام ہم اس کے بعد بضرورت کرتے ہیں۔ 🌼

⭐ انسان جس چیز کے بارے میں جاہل ہے وہ اس کو ٹھیک نہیں کر سکتا۔ جہالت کے ساتھ تو ایک چھوٹی سی گھڑی کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا چہ جائیکہ انسانی تعلقات۔ چنانچہ جاہل انسان ہی دوسروں کو اپنے مسئلوں میں گھسیٹتا ہے۔

⭐ ہر ایک کے سیکھنے کا میدان الگ ہے ۔ ہر ایک اپنے تعلقات کو ٹھیک کرنے کے بارے میں علم حاصل کرے۔ خاوند اپنی ماں کے ساتھ، بہن کے ساتھ، بیوی کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کرنے کا علم حاصل کرے۔

⭐ جو خاوند بیوی سے دبتے ہیں وہ ڈریگ تو ہو جاتے ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں کر پاتے البتہ نفسیاتی/قلبی مریض ضرور بن جاتے ہیں۔ حتی کہ ان مسائل کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے تک پہنچ جاتے ہیں۔

⭐ چنانچہ خاوند کو ڈریگ کرنا آپ کو بیوہ تو بنا سکتا ہے آپکا مسئلہ حل نہیں کر سکتا۔

⭐ یہی ذمہ داری ماں پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی علم حاصل کرے اور بیٹے کو ان معاملات میں نہ گھسیٹے۔

⭐ شوہر کو اعتماد میں لینا اور اس سے مشورہ کرنا ایک اچھا عمل ہے اور علم حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

⭐ لیکن شوہر کو ڈھول کی طرح نہیں بجانا چاہیے۔ دیگر الفاظ میں اسکا سر نہیں کھانا چاہیے۔

Start time 26:24

Books

WordPress Video Lightbox