Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

🌹 درس کا نام: مثالی عورت (مثالی ماں حصہ 83)🌹

by Aug 2, 2025Blog, Urdu Writings0 comments

🌹 درس کا نام: مثالی عورت (مثالی ماں حصہ 83)🌹

تاریخ: 13/11/2024

  • 💎 اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ دعا کو مستقل جاری رکھیں
    • 🔹 اب تک اس مثالی ماں کے عنوان میں جو بات ہوئی ہے وہ اسباب کے درجے میں ہے کہ کیا استعمال کرنا چاہیے اور کیسے، یعنی کس طریقے سے کام کرنا چاہیے، کون سا طریقہ صحیح ہے، اور کون سا غلط ہے۔
    • 🔹 اب حضرت جی دامت برکاتہم روحانی پہلو کی بات کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کو شاملِ حال کیسے کیا جائے۔
    • 🔹 اس کی مثال یہ ہے کہ آپ اگر ایک رسی پر چل رہے ہوں تو اِدھر بھی بیلنس کرنا پڑتا ہے، اور اُدھر بھی۔ اگر آپ نے ایک طرف زیادہ وزن ڈال دیا تو آپ گر جائیں گے۔ یہی معاملہ یہاں پر ہے کہ اسباب بھی اختیار کرنے ہیں اور ساتھ ساتھ مسبّبُ الاسباب پر بھی نظر رکھنی ہے، اور اس بات کو یاد رکھنا ہے کہ نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں، لیکن ساتھ میں ہمیں محنت بھی کرنی ہے۔ یہ balance maintain کرنا ضروری ہے، گوکہ مشکل ہے۔
  • 💎 اللہ تعالیٰ کی مدد بہت سی مختلف شکلوں میں آتی ہے
    • 🔹 اندلس کے بڑے عالم بقی بن مخلد ایک ماں کا واقعہ بیان کرتے ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ماں کی دعا کے ذریعے قید میں بچے کی زنجیریں خود سے ٹوٹ گئیں اور یہ دیکھ کے دشمنوں نے بچے کو آزاد کر دیا۔
    • 🔹 اس طرح کے واقعات کو سمجھنے میں ہماری غلطی یہ ہوتی ہے کہ ہم صرف زنجیر کے ٹوٹنے کو اللہ کی مدد سمجھتے ہیں۔ ہم اس کے دوسرے پہلو کو بھول جاتے ہیں کہ اس بات کا خیال کہ یہ اسکی ماں کا نتیجہ ہے یہ بھی تو اللہ تعالیٰ ہی نے ڈاکوؤں کے سردار کے دل میں ڈالا تھا۔
    • 🔹 لیکن ہم صرف مادی چیزوں کو اللہ کی مدد سمجھتے ہیں، ہم اس بات کو اللہ کی مدد نہیں سمجھتے کہ دلوں کے بھی تو اللہ تعالیٰ ہی بدلتے ہیں، سوچ بھی تو اللہ تعالیٰ ہی بدلتے ہیں۔ بس اللہ کی مدد کے لیے تو اتنا ہی کافی ہے کہ کسی دشمن کا دل بدل دیں۔
    • 🔹 مثال کے طور پر آج کافر مسلمانوں کو مار رہے ہیں، اور چونکہ ہمیں کوئی مادی مدد نظر نہیں آ رہی، تو ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ کی مدد نہیں آ رہی۔ حالانکہ یہ بھی تو اللہ کی مدد ہے کہ کافروں کے دل اسلام کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ یا دنیاوی طور پر اونچے عہدوں اور صلاحیتوں والے مسلمان اب دیندار بن رہے ہیں۔
  • 💎 اپنے خیالات کو اللہ سے جوڑیں
    • 🔹 ہم اللہ تعالیٰ کے بارے میں ایسے conscious رہیں کہ ہم اپنے اور دوسروں کے خیالات کو بھی اللہ سے جوڑا کریں کہ یہ جو بات میرے یا دوسروں کے دل میں آ رہی ہے، یہ اللہ کی طرف سے ہے۔
  • 💎 دعا سے متعلق اہم باتیں:
    • 🔹 ایک، دعا کی قبولیت کے لیے اللہ تعالیٰ پر اس طرح سے ایمان لانا، جس طرح سے نبی کریم ﷺ نے سکھایا، شرط ہے۔
    • 🔹 دوسرا، اللہ تعالی کی عظمت اور قدرت کا استحضار ہونا۔ یہ جتنا زیادہ ہوتا چلے جائے گا اتنی زیادہ ہماری دعا میں جان پڑتی چلے جائے گی۔
  • ❗ دعا کے راستے میں رکاوٹ:
    • 🔹 دعا میں جان پیدا کرنے کے لیے گناہوں سے بچنا ضروری ہے۔ کیونکہ جب انسان گناہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کو اپنے دل میں کم تر سمجھ کر کرتا ہے، جبکہ جب انسان دعا مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور قدرت کو سامنے رکھتے ہوئے دعا مانگتا ہے۔
    • 🔹 یہ دو کیفیات ایک دل میں ایک ہی وقت میں جمع نہیں ہو سکتیں۔ جس طرح ہماری آنکھ ایک وقت میں صرف ایک طرف دیکھ سکتی ہے، اسی طرح ہمارے دل کی توجہ بھی ایک ہی طرف ہو سکتی ہے۔
  • ❓ اگر ہم سے دعا نہیں مانگی جا رہی تو اب کیا کریں؟
    • کیونکہ نہ تو ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کی عظمت کا استحضار ہے، اور نہ ہم گناہوں سے بچ پاتے ہیں، ہمارے اندر دعا کی کیفیات پیدا ہی نہیں ہو رہیں، تو اب ہم کیا کریں؟
  • جواب: 🤲🏻 توبہ 🤲🏻
    • 🔹 توبہ کا طریقہ ہمارے مشائخ ایک چھوٹے سے شعر سے سکھاتے ہیں:
    • إلهِي عَبْدُكَ العَاصِي أَتَاكَ
      مُقِرًّا بِالذُّنُوبِ وَقَدْ دَعَاكَ
    • اے اللہ! تیرا گناہ گار بندہ تیرے سامنے حاضر ہے!
      اپنے سارے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں اور تجھ ہی سے دعا مانگتا ہوں۔
    • فَإنْ تَغْفِرْ فَأنتَ لِذَاكَ أَهْلٌ
      فَإنْ تَطْرُدْ فَمَنْ نَرْجُو سِوَاكَ
    • اگر تو نے مجھے معاف کر دیا تو بے شک تُو اسی کے اہل ہے،
      اور اگر تُو نے مجھے رد کر دیا، تو تیرے سوا میں کس کے پاس جاؤں گا۔۔۔
    • 🔹 ہم ایسے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگیں، اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کیسے متوجہ ہوتی ہے۔

♻ Recording Link:
https://www.rememberallah.org/courses/misali-aurat-maa-part-83/

0 Comments

WordPress Video Lightbox