Intizaam-e-Khana - Part 14
Page: 204:
Video
Important Notes
🏠 درس “امور خانہ داری میں حسن انتظام” میں زیر بحث آئے کچھ سوالات”❓
❓ ہمیں صحابیات کی زندگی سے گھریلو کام کاج پر کیا رہنمائی ملتی ہے؟
❓ ہمارے مشائخ کے یہاں معروف جملے “عبادت سے جنت ملتی ہے اور خدمت سے خدا ملتا ہے.” کا کیا مطلب ہے؟
❓ کیا واقعی شوہر کی محبت، ناز نخرے اور لمبی چوڑی باتیں کرنے سے حاصل ہو جاتی ہے؟
❓ عبادت کا اصل مطلب کیا ہے؟ ہمارا ہر کام عبادت کیسے بن سکتا ہے؟
❓ کیا صرف نماز، روزہ، حج اور ایسی دیگر عبادات ہی علم کے بغیر نہیں کی جاسکتیں یا دیگر عبادت کے کاموں کے لئے بھی علم حاصل کرنا ضروری ہے؟
❓ کیا صحابہ کی زندگیوں سے محض اصول سیکھ لینا ہماری زندگی گزارنے کے لئے کافی ہے؟ یعنی کیا اصولوں کو جان لینے سے (ہر ایک کے لئے) انکو اپنی زندگی میں عمل میں لانا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
❓ آج کی دنیا کس چیز پر سب سے زیادہ توجہ (focus) دے رہی ہے؟
❓اس دور میں شیطان کو اپنی شکست کس چیز میں نظر آرہی ہے؟
❓ وہ کونسی چند وجوہات ہیں جو عورت کے گھر سے جوب کرنے کے لئے باہر نکلنے کا سبب بنتی ہیں؟ اور انکو فروغ (promote) کیوں دیا جارہا ہے؟
❓ عورت گھر میں ایک منفی اثر (negative influence) دینے والی کب بنتی ہے؟
❓ کیا صرف عالمہ کورس جیسی ڈگریاں کرکے عورت گھر سنبھال سکتی ہے؟
❓ ہمارے اکابر نے دنیادار طبقے کے عوام کو عالم/عالمہ کورس کروانا کیوں شروع کیا؟ کیا یہی کورس اصل مقصود تھا؟
ان سوالوں کے جواب کے لیے سنیے درس: امور خانہ داری میں حسن انتظام (Part 14)، بتاریخ 1/10/2025

