Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

01/09/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁 یکم ستمبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

🔸 اللہ نے نظام بنا دیا کہ توبہ کا دروازہ  موت سے پہلے بند نہیں ہوتا، لیکن جس کی عمر ایک خاص انداز سے گناہ کرتے گزر جاتی ہے تو گناہ اسکی عادت بن جاتا ہے۔ اس لیے جوانی میں توبہ آسان اور بڑھاپے میں مشکل ۔

🔸 گناہ کے بعد توبہ کرنے میں دیر کرنا ایک الگ کبیرہ گناہ۔

🔸 اگر گناہ کے بعد توبہ نہ کی تو چاہے گناہ چھوڑ دیا لیکن ابھی بھی حالت گناہ میں ہیں۔

🔸 توبہ کتنی آسان: دل میں نادم اور شرمندہ ہو، گناہ چھوڑ دے، آئندہ نہ کرنے کا ارادہ کر لے۔

ستغفر الله رَبِّي من كل ذنب وأتوب إليه.

🔸 سوشل میڈیا کے دور میں اجتماعی توبہ کیسے ممکن ہے، سوچ کے حیرت ہوتی ہے؟

🔸علمی اختلاف کوئ بری بات نہیں۔

🔸 مکی دور میں موسیٰؑ علیہ السلام کے واقعات کی وجہ یہ ہے کہ مشرکین مکہ کی اذیتوں پر اللہ نے نبیﷺ اور صحابہ کرامؓ  کے ایمان کی ان واقعات سے پختگی فرمائی۔

🔸 جب اللہ تمھاری مدد کو آ جائے تو طاقتور سے طاقتور فرعون کی آنکھ پر بھی پٹی بندھ جاتی۔ جیسے فرعون نے اپنے ہی گھر میں اپنے دشمن موسیٰ علیہ السلام کو پالا۔

🔸 دل کی پریشانی اللہ تعالیٰ اپنے اطاعت کرنے والے بندے کو نہیں دیتے۔

🔸 اس دنیا میں خواہش اللہ تعالیٰ کی ہی پوری ہوتی ہے۔ نہ مؤمن کی پوری ہوتی ہے نہ کافر کی۔ بس فرق یہ ہوتا ہے کہ ایمان والے اللہ کی خواہش کو اپنی خواہش بنا لینے ہیں جس سے وہ دل کی پریشانی سے بچ جاتے ہیں۔

🔸 ألا بذكر الله تطمئن القلوب:  یہاں ذکر سے مراد اطاعت والی زندگی گزارنا ہے۔ اس سے دلوں کا سکون اللہ اس دنیا میں دے دیں گے۔

🔸 ولایت صغریٰ: علم اور ارادے سے گناہ کرنا چھوڑ دے۔ چاہت گناہ کے باوجود اپنے آپ کو کسی طرح قابو میں رکھ لے۔

🔸 ولایت کبریٰ: گناہ کی طرف للچائ نظر ہی ختم ہو جاے۔ ہر گناہ سے نفرت شروع ہوجائے۔

🔸 اللہ کو یاد رکھنے والوں کا ہر کام عبادت ہے۔

یہی ہیں جن کے سونے کو فضیلت ہے عبادت پر

انہی کے اتقاء پہ ناز کرتی ہے مسلمانی

انہی کی شان کو زیبا نبوت کی وراثت ہے

انہی کا کام ہے دینی مراسم کی نگہبانی

اگر خلوت میں ہوں تو جلوت کا مزا آئے

اور آئیں اپنی جلوت میں تو ساکت ہو سخن دانی

خدا یاد آئے جن کو دیکھ کر وہ نور کے پتلے

نبوت کے یہ وارث ہیں، یہی ہیں ظل رحمانی

 

Books

WordPress Video Lightbox