Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

15/09/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁۱۵ستمبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 جامعہ الصفہ مدینہ منورہ میں دین اسلام کا پہلا مدرسہ،  دو اقسام  کے طلباء

🔹 بے قاعدہ طلباء : بنیادی طور پر کچھ کام کرتے تھے، جزء وقتی (پارٹ ٹائم) علم حاصل کرتے۔

🔹 اقامتی طلباء: فل ٹائم علم حاصل کرتے، قیام اور طعام کا بندوبست ہوتا

 

🔸 ابتدائی دور کے دینی مدارسہ کی ضروریات ہدیہ سے پوری کی جاتی، حضرت عمرؓ و عثمان ؓ کے دور میں وقف کا سسٹم قائم ہوا

 

🔸  وقف کا نظام بہترین صدقہ جاریہ، اسلامی حکومت وقف کے نظام کی حفاظت کرتی تھی، غیرمسلموں کا حاوی ہونا، انگریزوں کا دین کے محافظوں (علماء) کو قتل کرنا، وقف کی پراپرٹی اپنے قبضے میں لینا، اس سے وقف کا نظام ختم ہوا

 

🔸  علماء کا مدارس کی ضروریات پورا کرنے کے لئے ابتدائی دور کی طرح ہدیہ کے ماڈل پر جانا، برصغیر پاک و ہند میں چندے کا نہایت معیوب تصور، چندہ مانگا جاتا ہے، ہدیہ دیا جاتا ہے۔

 

🔸 اللہ کے دوست (علماء حق) جب چندہ مانگتے ہونگے تو اللہ کو کتنی غیرت آتی ہوگی، کیا علماء کے چندہ مانگنے سے ہماری نسلوں میں دین آئے گا، علماء کا چندہ مانگنا قبول مگر ہماری ایمان کی بربادی۔

 

🔸 چھپے ہوئے عقیدے کے مسائل کو علماء ہی حل کر سکتے، مولانا اشرف علی تھانویؒ نے تقریباً سو سال پہلے فرمایا بچی کی شادی کرتے وقت یہ دیکھ لینا لڑکا مسلمان بھی ہے یا نہیں مطلب عقیدہ دین اسلام پر قائم ہے، تو آج کیا حالات ہونگے۔

 

🔸 صدقاتِ واجبہ: (زکاۃ، صدقہ فطر وغیرہ)  مستحق کو دینا ہی ضروری ہے۔

صدقاتِ نافلہ : کچھ بھی کہیں بھی دے سکتے ہیں حتی کہ مسکراہٹ بھی نفلی صدقہ، دین کے کام میں وقت لگانا بھی نفلی صدقہ۔

 

🔸 ایمان بچانا ہے، جنت جانا ہے تو تن من اور دھن لگانا ہے۔

Books

WordPress Video Lightbox