Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

29/09/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁 ۲۹ستمبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 اللہ تعالی نے اپنے کلام میں پہلے کانوں کا ذکر کیا اور پھر آنکھوں کا، ماں کے پیٹ میں بچے کے کان پہلے بنتے ہیں اور پھر آنکھیں بنتی ہیں۔ قرآن کریم میں الفاظ کی ترتیب بھی معنی خیز ہے۔

 

🔸 طبعی خوف ایمان کے منافی نہیں ہوتا، نبی کریمﷺ مدینہ کی طرف ہجرت کی اس میں ایک طبعی خوف کا عنصر بھی تھا، غزوہ احزاب میں ایک خوف کی وجہ سے خندق کھودی، حالانکہ اللہ تعالی کی طرف سے وعدہ نصرت وغلبہ بار بارآچکا تھا۔

 

🔸 اللہ کی مان کر چلیں گے تواللہ ہماری طبعی کیفیات، خوف، غصہ، شہوت کے باوجود ہمیں بھی نبیوں کی طرح اپنی نصرت عطا فرما دیں گے۔

 

🔸 پچھلی امتوں میں معیت خاصہ نبیوں کو حاصل ہوتی تھی، امت محمدی میں معیت خاصہ نبیوں کے ساتھ ساتھ امتیوں کو بھی حاصل ہوتی ہے، مثال کے طور پر مشرکین مکہ جب تلاش کرتے ہوئے غار حرا کے سامنے پہنچ گئے۔ سیدنا ابو بکر صدیق ؓ پریشان ہوگئے کہ یہ نبی کریمﷺ کوایذا نہ پہنچائیں۔ آپﷺ نے فرمایا: لاتحزن ان اللہ معنا ”یقینا اللہ ہم دونوں کے ساتھ ہے“

 

🔸 اللہ تعالی کی معیت ہمارے ساتھ کیسے ہے ہماری عقل اس کا احاطہ نہیں کرسکتی، اللہ تعالی کی بلندی کا ہم ادراک نہیں کر سکتے

وهو سبحانه وتعالى وَرَاءَ الوَرَاء، ثمّ وَرَاء الوراء، ثمّ وَرَاءَ الوَرَاء

وہ پاک اور بلند ذات ہے اور اس سے بھی بلند ہے اور اس سے بھی بلند ہے اور اس سے بھی بلند ہے۔

ليس مثله شيء (اس جیسا کچھ نہیں ہے)۔

 

🔸 انبیاء علیہم السلام کے منصب میں دنیاوی اور معاشی مسائل سے آزاد کرانا بھی شامل ہے، دین اسلام ہماری دینی اور دنیاوی تمام باتوں میں رہنمائی کرتا ہے (معاشی نظام، معاشرتی نظام، سیاسی نظام)

 

🔸 آگ، پانی، مٹی، ہوا اور اس سے مرکب ہونے والی ہر شے کو حق تعالی نے ایک خاص قسم کا ادراک و شعور دیا ہے، ہر شئ میں روح رکھی ہے، انسان اور جن بھی عناصر اربعہ سے بنے، فرق روح کا ہے، ہمارے اندر ایڈوانس روح ہے اور دوسری اشیا میں کم ایڈوانس روح ہے۔

 

🔸 اللہ تعالی نے ہر چیز کو پیدا فرمایا اور پھر ہر ایک کے وجود کے مناسب ہدایت فرمائی جس سے وہ اس کام میں لگ گئی۔

 

🔸 ہدایت کی تین اقسام ہیں۔

🔹 ہدایت تکوینی : فطری ہدایت جس کے سب پابند ہیں۔

🔹 ہدایت اختیاری: اللہ تعالی نے یہ ہدایت جاری کر دی ہے کہ جو برائی کے راستے کو اختیار کرے گا وہ برباد ہوجائے گا اور جو نیکی کے راستے کو اختیار کرے گا وہ کامیاب ہوجائے گا۔

🔹 ہدایت توفیقی: اللہ تعالی کی عبادت میں، محبت و خشیت کی کیفیات حاصل کرنے میں اور آگے بڑھنا یہ توفیق کہلاتا ہے، اھدنا الصراط المستقیم میں ہم اسی توفیق کی دعا کرتے ہیں۔

Books

WordPress Video Lightbox