Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

04/10/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁۴اکتوبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 جب قرآن کی تفسیر پڑھنے بیٹھیں تو تفسیر کی کتاب یا پرنٹ فارم میں چند صفحات ساتھ رکھ لںں نامیں اور الفاظ کے معنی اس پرلکھ لیں تو انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

 

🔸 قرون: نسل  (جس میں تمام عمر کے لوگ جمع ہوتے ہیں)، 🔹مَهۡدًا: بچھونا 🔹سُبُلًا: سبیل کی جمع، راہیں 🔹يَضِلُّ : بہکنا، گمراہ 🔹يَنسَى : بھولنا (نسیان)، 🔹فَكَذَّبَ: تکذیب، ف کا مطلب پھر🔹مَكَانًـا: مکان، 🔹سِحۡرٍ: سحر (جادو)، 🔹مَوۡعِدًا: وعدے کا وقت یا جگہ، 🔹سُوًى‏: مساوی، 🔹الزِّيۡنَةِ: زیب و زینت،

🔹ضُحًى‏: چاشت کا وقت

 

🔸 جب نبی مبعوث ہو کر اللہ کی طرف بلاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے صرف چند عبادات پر لے آنا یا آپا میں حسن خلق سکھلا دینا نہیں ہوتا، بلکہ انسانوں کی غلامی سے آزاد کر کے اللہ کی غلامی میں داخل کرنا ہوتا ہے۔ جب انسان دوسرے انسانوں کی غلامی سے آزاد ہو جاتے ہیں تو ہی اللہ کی غلامی کرنے کے لائق ہوتے ہیں۔

 

🔸 کیونکہ بادشاہوں اور سرداروں کو اپنی حکمرانی خطرے میں نظر آتی ہے تو اس لیے وہ نبیوں کا انکار کرتے ہیں اور ان پر الزام لگا دیتے ہیں کہ وہ نعوذ باللہ دنیا کی حکمرانی حاصل کرنے کے لئے یہ سارا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

Books

WordPress Video Lightbox