Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

06/10/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁 ٦ اکتوبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 دنیا میں جزا و سزا کا وعدہ نہیں ہے آخرت میں جزا کا وعدہ ہے۔ آخرت کے وعدوں پر ایمان نبیوں کی بات پر ان دیکھا اعتماد ہے۔ اگر دیکھ کر مانا تو وہ ایمان نہیں بلکہ مشاہدہ کہلائے گا۔

 

🔸 تمام اعمال کا علم اللہ تعالی کے پاس لوح محفوظ میں موجود ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اللہ تعالیٰ نعوذ باللہ بھول جاتے ہیں اس لئے احتیاطا لکھ لیتے ہیں، بلکہ یہ اللہ نے سنت جاری کرکے کام کا طریقہ ہمیں بتلا دیا تاکہ ہم ویسے ہی کریں، کیونکہ ہم بھول جاتے ہیں۔

 

🔸 کفر اور تکذیب جیسے پہلے عذاب کی وجہ تھی ویسے ہی آج بھی ہے۔ آج عذاب کی وجہ ایمان اور عمل صالح نہیں بن گیا ہے۔

 

🔸 اللہ تعالی نے عقل تو سب جنوں اور انسانوں کو دی ہے، فرق صرف استعمال کا ہے۔ جو اپنی عقل کو اللہ کی نشانیوں میں غور کے لئے استعمال کرتے ہیں وہ فائدہ اٹھاتے ہیں اور جو کھیل تماشوں میں لگاتے ہیں وہ غافل رہتے ہیں۔

 

🔸 ہمیں چاہیے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ دین کے لئے بھی اپنا کچھ وقت وقف کریں، جیسے یہ تفسیر کلاس اٹینڈ کر رہے ہیں۔

 

🔸 اللہ کی نشانیوں پر ہم تمام دن غور و فکر کر سکتے ہیں اگر ہم دل کی آنکھوں کو کھول لیں تو دفتر کے اندر بھی اللہ سے غافل نہ ہوں گے اور یہ ایمان کا افضل درجہ ہے۔ مثلاً دفتر میں کسی کے ہاتھوں رسوا ہو رہے ہیں تو غور کریں کہ میں اللہ کے حکموں کو توڑ رہا ہوں اس لئے اللہ نے مجھے دوسروں کے ہاتھ میں کھلونا بنا دیا ہے، اسی وقت اللہ سے توبہ کرلیں تو یہ اللہ کی نشانی پر غور کرکے سبق سیکھنا کہلائے گا۔

 

🔸 نبی صرف سیاسی تبدیلی کے لیے نہیں آتے بلکہ روحانی، معاشی، معاشرتی، تمام تبدیلیوں کے لئے آتے ہیں، بادشاہوں، سرداروں، چودھریوں کو اپنی حکمرانی خطرے میں نظر آتی ہے تو اس لیے وہ نبیوں پر محض سیاسی تبدیلی لانے کا الزام لگاتے ہیں کہ یہ اقتدار چھیننے آئے ہیں، اور پھر ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

 

🔹اپنے مخالف کو قتل کروا دینا: قتل اس وقت کرتے ہیں جب عوام کی طرف سے زیادہ مخالفت کا اندیشہ نہ ہو۔ جیسے انگریزوں نے ہزاروں علماء کو قتل کردیا اور کوئی عوامی تحریک نہیں اٹھی۔

🔹 اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کرنا: اگر عوام میں مقبولیت ہو اور حامیوں سے مخالفت کا ڈر ہو تو پہلے خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مال، منصب اور عہدوں کی لالچ دیتے ہیں۔ کبھی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

🔹لوگوں کو مخالف قوت کے خلاف کرنے کی کوشش کرنا: یہ حربہ انکی بوکھلاہٹ کا عکاس بھی ہوتا ہے۔ چناچہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، بد نام کرنے کے لئے میڈیا کو استعمال کیا جاتا ہے۔

 

تو موسیٰ علیہ السلام کے زمانے سے آج تک یہی حربے استعمال ہو رہے۔

Books

WordPress Video Lightbox