Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

13/10/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁 ۱۳ اکتوبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 جب تفسیر قرآن کی کلاس لینے بیٹھیں تو تفسیر کی کتاب یا پرنٹ فارم میں چند صفحات ساتھ رکھ لیں اور الفاظ کے معنی اس پر لکھ لیں تو انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ تھوڑا سا غور کرنے پر معلوم ہوگا کہ کئی اردو الفاظ کی عربی الفاظ سے مماثلت ہے۔

 

🔸 وَيْل: بربادی 🔹 افْتَرَىٰ: جھوٹ باندھا 🔹 تَنَازَعُوا: تنازعہ (اختلاف کیا) 🔹 أَسَرُّوا: خاموشی کے ساتھ 🔹 بَيْنَ : مابین (درمیان)

 

🔸 انسان کی مٹی سے تخلیق والی آیت کی کیا تین تفسیریں علماء کرام نے بیان کی ہیں۔

 

🔸 اشراق، چاشت، اوابین، تہجد کی نمازوں کی  تعریفیں بیان کی گئیں۔

 

🔸جو لوگ رات کو جلدی سو جاتے ہیں اور صبح جلدی اٹھیں تو چاشت کا وقت دلجمعی اور سکون کے ساتھ اہم کام کرنے کا ہوتا ہے، آج کل یہ برکت کا وقت سونے میں ہی گزر جاتا ہے۔

 

🔸میڈیا کے ذریعے اچھی بات کو دور تک پھیلانے میں کوئی بری بات نہیں ہے بشرطیکہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھا جائے۔

 

🔹 کوئی حکمت کارفرما ہونی چاہیے

🔹 شریعت کے اصولوں کو پامال نہیں کر سکتے مثلا جھوٹ، بے پردگی، بے حیائی اور موسیقی کو دین کی تبلیغ کے لئے استعمال نہیں کر سکتے

🔹لوگوں کو زیادہ راغب کرنے کے لئے کسی اچھی بات کو نبی ﷺ کی طرف منسوب کر کے بطور حدیث بیان نہیں کر سکتے۔

 

ان سب باتوں کا خیال رکھا جائے تو میڈیا کا استعمال جائز ہے۔

 

🔸 یہ دین اللہ کا دین ہے ہمارا دین نہیں ہے کہ ہم دین کو پھیلانے کے لیے اس میں تبدیلی کر دیں، ہم صرف وہ کریں جو اللہ نے ہمیں کرنے کے لیے کہا ہے، دین کو پھیلانا دلوں کو دین پر مائل کردینا اللہ ہی کا کام ہے۔

 

🔸 دین کا اصل مقصد یہ نہیں ہے کہ دنیا میں دینی حکومت قائم ہو جائے ہاں یہ اچھی اور ضروری چیز ہے لیکن اصل نہیں ہے علمائے حق نے اس تشریح کو مسترد کیا ہے۔

Books

WordPress Video Lightbox