Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

20/10/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 133

Audio

Important Notes

🍁 ۲۰ اکتوبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸* جب تفسیر قرآن کی کلاس لینے بیٹھیں تو تفسیر کی کتاب یا پرنٹ فارم میں چند صفحات ساتھ رکھ لیں اور الفاظ کے معنی اس پر لکھ لیں تو انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ تھوڑا سا غور کرنے پر معلوم ہوگا کہ کئی اردو الفاظ کی عربی الفاظ سے مماثلت ہے۔*

 

🔸 خَيۡرٌ: زیادہ بہتر  🔹 اَبۡقٰى‏: زیادہ باقی رہنے والے 🔹 يَّاۡتِ: آیا 🔹الصّٰلِحٰتِ: نیک کام 🔹تَزَكّٰى: تزکیہ (کفر و معصیت سے) پاک ہوا

 

🔸 دید قصور: اپنی خطاؤں کو پہچاننا۔ انسان کی نظر اپنے عیبوں پر ہونا اصلاح کے لیے لازمی ہے۔ ہم بہت سی باتیں فرض کر لیتے ہیں۔ اس سے بہت نقصان ہوتا ہے۔

 

🔸 دید قصور حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالی سے دعا مانگنی پڑتی ہے کہ ہمیں اپنے گناہ نظر آ جائیں، دعا کے بعد اگلا مرحلہ علم حاصل کرنا اور صحیح علم والوں کی تلاش ہے۔

 

🔸 اقراء کے حکم کو ہم نے صرف پڑھو کے حکم سے تعبیر کیا ہے اور وہ بھی صرف دنیاوی تعلیم  کے لیے، حالانکہ فقط دنیاوی تعلیم ہمیں حرام/حلال کے علم سے آراستہ نہیں کرتی۔

 

🔸 اس تعلیمی نظام میں ہم آنکھوں پر پٹی باندھ کر داخل ہو جاتے ہیں۔ کم از کم ہمیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ جو علم ہم حاصل کر رہے ہیں اس میں سے نقصان دہ کیا ہے اور  فائدہ مند کیا ہے۔ تباہ شدہ مغربی معاشی نظام اور سماجی نظام کی اندھا دھند تقلید میں ہم بھی تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔

 

🔸 جو شخص گناہ کرتا ہے وہ اس کا خود ذمہ دار ہوتا ہے، کسی اور کو اس کے حصے کی سزا ملے گی۔ لیکن جو شخص کسی دوسرے شخص کو گناہ پر لانے کا سبب بنتا ہے تو دونوں کو اس گناہ کی سزا ملے گی۔ اسی لئے جادوگروں نے پہلے اپنی گناہ کی معافی کا ذکر کیا اور پھر فرعون کو ملامت کی جس نے ملک میں گناہوں کا ماحول بنا کر رکھا تھا جو عوام کے گناہ میں آگے بڑھنے کا سبب بن رہا تھا

 

🔸 ہم دنیا کو ٹو ڈائیمنشنلی دیکھتے ہیں، حالانکہ یہ کم از کم تھری ڈائنمنشنل ہے۔ یہ تیسری ڈائیمنشن گہرائی کہلاتی ہے۔ جب ہم گہرائی میں جائیں گے تب ہمیں باتوں کی حقیقت سمجھ آئے گی، ورنہ ہم ہر چیز سے دھوکا ہی کھاتے رہیں گے۔ اسی لئے نبی ﷺ الله تعالیٰ سے یہ دعا مانگا کرتے تھے، جو دراصل گہرائی کے لئے ہی دعا ہے۔

 

اللهم أرنا الحق حقاً وارزقنا اتباعه وأرنا الباطل باطلاً وارزقنا اجتنابه

 

اے اللہ! ہمیں حق کو واضح‌ دکھا اور اس کی پیروی کی توفیق بخش اور اے اللہ ہمیں باطل بھی واضح دکھا اور اس سے بچنے کی توفیق دے۔

 

🔸 حکمرانوں کو اللہ نے زمین میں طاقت دی ہوتی ہے۔ وہ برائی سے بچنے کی نصیحتیں کرکے اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہوسکتے۔ انکا کام امر بالمعروف اور نہیں عن المنکر ہوتا ہے اور بڑے جرائم پر عبرت انگیز سزائوں کا نفاذ ہوتا ہے۔ ان سے یہ قبول نہیں کیا جاسکتا کہ ہم کسی کو روک نہیں سکتے۔ افسوس ہم پر ہے کہ ہم انکی ملون یعنی رنگین تقریروں کو سن کر حد درجہ متاثر ہوجاتے ہیں اور بس اسی بات پر خوش ہوتے رہتے ہیں کہ پچھلے والے تو ایسی باتیں نہیں کرتے تھے۔

Books

WordPress Video Lightbox