Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

01/11/2021
Aayath Name: 77-82
Page: 127

Audio

Important Notes

🍁 یکم نومبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 جن، انسان حتیٰ کہ حیوان بھی شیطان ہوتے ہیں، اسلیے شیطان ہر باغی شئی کے لئے بولا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں شرارت کرنے پر بچوں کو بھی شیطان کہ دیتے ہیں یہ کہنا درست نہیں ہے۔

 

🔸 اللہ کی مدد جماعت کے ساتھ ہوتی ہے جماعت کے ساتھ رہنا حفاظت کا سبب بھی بنتا ہے اگر جماعت نیک لوگوں پر مشتمل نہ ہو تو بربادی کا سبب بنتی ہے جیسا کہ جادوگروں کی جماعت کے ساتھ ابتداءا ہوا۔

 

🔸 بہت سوچ سمجھ کر کسی جماعت کا حصہ بننا اور کسی کو اپنا لیڈر بنانا چاہیے کیونکہ پھر آپ کو اس کی اتباع کرنی پڑے گی جیسا کہ جادوگروں کے سردار نے ان کے سامنے بات رکھی اور انہیں ماننا پڑی، حالانکہ کہ موسیٰؑ کے للکارنے پر وہ ہل چکے تھے۔

 

🔸 بنی اسرائیل کے لوگ جادو سیکھنے میں بہت آگے تھے اور آج بھی وہ جادو کرتے رہتے ہیں۔ اس میں کابالا بڑا مشہور جادو ہے۔ جادو میں اتنی طاقت ہے کہ وہ سلطنت کو ہلا کر رکھ دے۔

 

🔸 ہم جادو کو یا بہت کم یا بہت زیادہ اہمیت دے دیتے ہیں۔ حالانکہ جادو انسان کے لیے اتنا خطرناک نہیں جتنا گناہ کرنا ہے۔ جادو کے ذریعے تو صرف جسمانی موت ممکن ہے جبکہ گناہ سے روحانی موت ہوتی ہے۔ جادو کتنا ہی بڑا ہو اللہ تعالی کی قدرت کے سامنے کچھ نہیں۔

 

🔸 نیک لوگوں پر بھی جادو ہو سکتا ہے، جو کہ انکے درجات بلند ہونے اور روحانی ترقی کا سبب بنتا ہے۔

 

🔸 موسیٰؑ اور جادوگروں کے درمیان مقابلے کو ہم اعصاب کا مقابلہ (سائیکولوجیکل وار) بھی کہہ سکتے ہیں۔

آج کل کے دور میں کافر میڈیا استعمال کرکے سائیکولوجیکل وارفیئر لڑ رہے ہیں جبکہ ایمان والے موسیٰؑ کی طرح اللہ کی نصرت سے اسکا مقابلہ کر رہے ہیں۔

 

🔸 نبیوں کے پاس وحی آتی ہے اولیاء کو الہام ہوتے ہیں۔ عام انسانوں کو بھی الہام ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے ولی الہام کو مان لیتے ہیں جبکہ عام لوگ اس کے مقابلے میں نفس کی خواہش یا شیطان کی دعوت کو قبول کر لیتے ہیں۔

 

🔸 استخارہ کا مطلب ہے کسی شرعا جائز کام کے کرنے کے ایک سے زیادہ طریقوں میں سے ایک اختیار کرنے کے لئے اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنا اور اللہ سے زیادہ خیر اور بھلائی والے راستے کے لئے رہنمائی طلب کرنا

 

استخارے کے جواب کی ممکنہ شکلیں:

🔹 دل کا کسی ایک طریقے پر الہامی طور پر مطمئن ہو جانا۔

🔹 کسی ایک طرف کی حقیقت زیادہ واضح ہو کر اس کے لئے دل میں داعیہ پیدا ہوجانا۔

🔹 کسی ایک راستہ کے اسباب آسان ہو جانا اور دوسروں کے راستے میں رکاوٹ پیدا ہوجانا۔

 

جواب میں خواب آنا یا الہام ہونا ضروری نہیں۔

Books

WordPress Video Lightbox