Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

03/11/2021
Aayath Name: 83-89
Page: 127

Audio

Important Notes

🍁 ۳ نومبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 کسی کام کا بغیر اسباب کے ہوجانا، معجزہ کہلاتا ہیں۔ اس کا سبب مادی کی بجائے خالصتا روحانی ہوتا ہے۔

 

🔸 جادو معجزہ نہیں کیونکہ اس میں روحانی سبب کی بجائے مادی سبب کار فرما ہوتا ہے۔ جادو کو حد سے زیادہ اہمیت دینے کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ اسے روحانی چیز سمجھنا شروع ہوجائیں۔

 

🔸 چونکہ جادوگر اس فیلڈ کے ماہر (SME System Matter Experts) تھے تو انہیں پتہ چل گیا کہ موسیٰؑ کا کیا ہوا عمل جادو نہیں معجزہ ہے کیونکہ انکو اس کے پیچھے جادوئی اسباب نظر نہیں آئے تھے۔

 

🔸 جب جادوگروں کو حق بات سمجھ آ گئی تو انہوں نے اسے مان لیا اور قربانی کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے انعام کے طور پر اللہ تعالی نے انہیں جنت جہنم کا سجدہ کے دوران مشاہدہ بھی کر دیا تاکہ انکا ایمان یقین میں بدل جائے۔

 

🔸 اصول: پہلے نبیٰؑ پر ایمان بالغیب لانا ہوتا ہے ایمان بالغیب کے بعد انسان کو اس کی وسعت کے مطابق آزمایا جاتا ہے اور پھر اللہ تعالی اسے مشاہدہ نصیب کراتے ہیں۔ جیسا کہ جادوگروں کے ساتھ ہوا۔

 

🔸 ہم بھی ایمان بالغیب لائے ہوتے ہیں، پھر جب آزمائش آتی ہے چونکہ ہم نے اللہ والوں سے تعلق نہیں بنایا ہوتا اس لیے ایک چیونٹی جیسی آزمائش بھی شیطان ہمیں پہاڑ جیسی بنا کر دکھاتا ہے اور ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیں کبھی مشاہدہ نصیب نہیں ہوتا۔

 

🔸 کمیونزم میں زور کے ذریعے طاقتور بننے کا تصور ہے، جبکہ کیپٹلزم میں دھوکے/ دجل کے ذریعے۔ اور وقت کے ساتھ  ساتھ یہ دجل شدید سے شدید تر ہو رہا ہے، اور قرب دجال میں اتنا شدید ہو جائے گا کہ نبیﷺ  نے ارشاد فرمایا جسکا مفہوم ہے کہ دجال کے ساتھ جنت اور جہنم ہو گی، اس کی جہنم حقیقت میں جنت ہو گی، اور اس کی جنت حقیقت میں جہنم ہو گی۔

 

🔸 اللہ کے نبی ﷺ نے جو شریعت بتائی تھی آج کل ہم اس کو ترک کیے بیٹھے ہیں۔ گناہ کبیرہ کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے عمل کو دین سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ اپنی گفتگو میں دینی الفاظ کے استعمال کو ہی دین داری کی دلیل سمجھ بیٹھے ہیں۔

 

🔸 نظام پلٹ گیا ہے جیسے پہلے طاقتور دوسروں کو کہتا تھا کہ تم میرے خلاف سازش کر رہے ہو، جیسا کہ فرعون نے جادوگروں کو ایمان لانے کے بعد کہا ۔ آجکل طاقتور خود سازش کر رہا ہوتا ہے اور دوسروں کو کہتا ہے کہ تم ہر چیز کو سازش کا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہو۔ یعنی تم محض ایک conspiracy theorist ہو۔

 

🔸 مشہور ہے کہ برٹش نے برصغیر پر divide and  rule کے تحت قبضہ کیا اس میں برائی ہندوستانیوں کی ہی سامنے آتی ہے اور برٹش کی برائیاں چھوٹی دکھتی ہیں۔ ۱۸۵۷ کی جنگ آزادی جسکے رہنما مسلمان علماء تھے ہم غداری کی وجہ سے ہار گئے۔ اس کے بعد کیا ہوا،  اس کا ہمیں کچھ پتا نہیں۔

 

🔸 علماء کی کتابیں پڑھیں تو پتہ چلتا ہے کہ ۱۸۵۷ کی جنگ آزادی کی بعد انگریزوں نے ہمارے علماء کو قتل کیا، ان کی لاشیں درختوں پر لٹکائیں، کتنوں کو توپوں سے باندھ کر اڑایا اور کتنوں کو ہلکی آنچ پر بے لباس کرکے ژندہ جلایا، تاکہ عوام الناس عبرت حاصل کریں اور اپنے بچوں کو عالم دین بنانے کی جرات نہ کریں۔ اور آج ہم انہیں کے کلچر کو شوق سے اپنائے ہوئے ہیں۔

 

🔸 چلیں انکی زبان اور لباس کو تو کسی درجے میں مجبوری کی وجہ سے بکراہیت اپنانے کی حجت بنتی ہے۔ لیکن برطانوی سامراج کے خالص کھیل کے تحفے یعنی کرکٹ سے تو ہمیں اتنی محبت ہے کہ ہم پیٹ پر لاٹ برداشت کرلیں لیکن کرکٹ کے خلاف کچھ سننا گوارا نہ کریں۔ اس کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے میں ہماری کون سی مجبوری ہے۔

Books

WordPress Video Lightbox