Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

SURAH TAHA - سورۃ طہ

15/11/2021
Aayath Name: 77-82
Page: 127

Audio

Important Notes

🍁۱۵ نومبر ٢٠٢١ – سورت طہ – آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات🍁

 

🔸 جب تفسیر قرآن کی کلاس لینے بیٹھیں تو تفسیر کی کتاب یا پرنٹ فارم میں چند صفحات ساتھ رکھ لیں اور الفاظ کے معنی اس پر لکھ لیں تو انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ تھوڑا سا غور کرنے پر معلوم ہوگا کہ کئی اردو الفاظ کی عربی الفاظ سے مماثلت ہے۔

 

🔸غَشِيَ: ڈھانپ لیا  🔹 هَدٰى‏: ہدایت 🔹 اَنۡجَيۡنٰا: ہم نے نجات دے دی 🔹 نَزَّلۡنَا: ہم نے اتارا 🔹 مَا: جو 🔹 كُمۡ: تم کو 🔹 تَطۡغَوۡا: طغیانی نہ کرو (بغاوت نہ کرو) 🔹 مَنۡ: جو 🔹 غَضَبِىۡ: میرا غضب

 

🔸 توبہ کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے: دل میں نادم اور شرمندہ ہو، گناہ چھوڑ دے یعنی آئندہ نہ کرنے کا ارادہ کر لے، اور اس  پر قائم رہنے کے لئے کچھ عمل کرتا ہے (گناہوں کے سبب کو چھوڑنے کے لئے کوئی قدم اٹھائے)۔

 

🔸 اَسَرُّوا النَّجۡوٰى : (چپکے چپکے سرگوشی کی) [طہٰ ۶۲] اور کہا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں۔ سورۃ الانبیاء آیت ۳ میں بھی یہی الفاظ نبیﷺ کیلئے آئے ہیں۔

ہزاروں سال بعد نبیﷺ کو بھی مکہ مکرمہ میں جادوگر کہا گیا۔  یہ بھی موسیٰؑ سے نبیﷺ کی بڑی مماثلت بنتی ہے۔ آج بھی مشائخ کو دنیا والے یہی کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے تعلق والوں پر جادوئی طرز کے عملیات کرکے انکو اپنا مطیع و فرمانبردار بنالیتے ہیں۔ یہ اہل حق مشائخ کی نبیوں کے ساتھ مماثلت ہوگئی۔

 

🔸 أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ [غافر۴۶]: (حکم ہوگا کہ) فرعون والوں کو (مع فرعون کے) نہایت سخت آگ میں داخل کرو۔

یہ آیت قرآنی دلیل ہے قبر کے عذاب کی۔

 

🔸 اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دنیا میں عقل اور جسمانی صلاحتیں دے کر چھوڑ سکتے تھے جیسے کمانڈوز کو کسی مشن پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور بیس سے رابطہ منقطع کردیا جاتا ہے۔

 

🔸 موسیٰؑ کے دریا پر لاٹھی مارنے سے پانی ہی نہ ہٹا بلکہ راستہ بھی خشک ہو گیا، ورنہ تو دلدل کیچڑ ہونی چاہیے تھی۔ الله تعالیٰ کی جب مدد آجائے تو ایسا ہوتا ہے۔

 

🔸 درمیان میں جو یہ پانی کی دیواریں ان بارہ سڑکوں کے درمیان تھیں ان کو قدرت نے ایسا بنا دیا کہ ایک سڑک کے گزرنے والے دوسری سڑکوں کے گزرنے والوں کو دیکھتے بھی تھے اور باہم باتیں بھی کر رہے تھے تاکہ خوف و ہراس نہ پھیلے کہ ہمارے دوسرے قبیلوں کا کیا حال ہوا۔  سبحان اللہ!

Books

WordPress Video Lightbox