Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Rishtedariyan-nibhana - Part 1

Class Date:15/10/2025

Page: 121-122:

Audio

To Download or increase speed click :

Video

Important Notes

🏡 *امورِ خانہ داری میں حسنِ انتظام – رشتہ داریاں نبھانا* 🏡
(کلاس # 1 – تاریخ: 15/10/25)

مرد اور عورت کا عمومی مقصدِ زندگی: *اللہ کی بندگی* ہے
بندگی صرف عبادات (نماز، روزہ ،حج) نہیں بلکہ *ہماری روزمرہ زندگی میں ہر وقت ہر لمحہ جو حکم اللہ کا ہمارے اوپر apply ہورہا ہے اس پہ عمل کرنا عبادت ہے !!*

اللہ تعالی کے بنائے ہوئے نظامِ زندگی کے تحت رہتے ہوئے جینا ہی بندگی ہے۔ اب ہمارا کام ہمارے لئے اللہ کے پسند فرمودہ نظام زندگی میں بندگی کا جو طریقہ ہے اس کو سیکھنا اور اس پر عمل کرنا ہے۔

♦️ *بنیادی ذمہ داریاں:*
کمانے کی ذمہ داری صراحتاً مرد کے اوپر اور گھر کو سنبھالنے کی ذمہ داری صراحتاً اللہ نے عورت پہ رکھی ہے ۔
دونوں کو اس نظام پہ عمل نہ کرنے کی سزا اور اس پہ عمل کرنے کی جزا ملے گی۔

*سوال*: عورت کیلئے رشتہ داریاں نبھانا مشکل کام ہے لیکن پہلے ترتیب میں گھر کی ذمہ داریاں house-hold management اور اس کے بعد رشتہ داری Relationship Management کو کیوں بیان کیا گیا؟

♦️ *جواب*:
Easy things first
پہلے اشیاء کو سنبھالنا پھر انسانوں کو سنبھالنا گھر میں کارپٹ پردے اسٹوریج یہ سب physical اشیاء ہیں ان کو سنبھالنا آسان ہے اللہ نے آسان کردیا ہے ان کو سنبھالنا۔

لیکن گھر میں رہنے والے افراد کے Emotions ہیں ان کا سنبھالنا بہت ہی مشکل کام ہے اب اس کے لئے اللہ سے مدد مانگنا ہے اور کوشش کرنا ہے

🌹 عورت کا سب سے *پہلا تعلّق*
جو کہ سب سے آسان ہے یہ تعلق *اللہ رب العزّت* سے ہے

♦️ *دعا سے شروع کریں*
یہ شروع ہوتا ہے دعا اور دعا میں سب سے پہلی چیز *استغفار*، یعنی اے اللہ مجھے معاف کردیجئے !!
‎*كلُّ بني آدم خَطَّاءٌ*
‎*وخيرُ الخَطَّائِين التوابون*
جو بھی کچھ میرے پاس میرے ساتھ خراب ہے چاہے فزیکل یا ایموشنل یا relationship میں ہے وہ میری وجہ سے خراب ہے آپ مجھے معاف فرمادیں۔

♦️ *علم حاصل کرنا*
معافی تو مانگ لی اس کے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کیلئے اللہ سے مدد مانگنی ہے!
کہ جو میرے گناہوں اور غلطیوں کی وجہ سے میرے relationship خراب ہوگئے ہیں ان کو ٹھیک کرنے میں میری مدد فرمادیں

🌹 *جب اللہ تعالی مدد فرمادیں گے تو اصلاح کے طریقے بھی سکھوا دیں گے علم کے ذرائع تک پہنچوادیں گے۔*

دعا عاجزی سے مانگی جاتی ہے ۔ دعا کے ساتھ اللہ سے گمان اچھا رکھنا ہے
*وَالَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا فِيۡنَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَا*

♦️ *مکّاری سے بچنا*
اللہ کا اور ہمارا تعلق خالص ہونا چاہئیے اور پھر شیخ جن سے اللہ کو منانے کا طریقہ سیکھنا ہے ان سے بھی خالص ہونا ہے

(جھوٹ/ مکاری) سے اللہ کی مدد نہیں آتی۔ ہم جلیبی کی طرح ہیں اپنے آپ کو سیدھا سمجھتے ہیں لیکن اندر سے ٹیڑھے میڑھے ہوتے ہیں اس لئے اللہ کی مدد نہیں آتی۔

♦️ *عورت کی زندگی کا سب سے کمزور پہلو رشتہ داری بنھانا ہے*

دل کے کانوں سے سننا یعنی توجہ سے بات کو سننا

✨ کسی بھی رشتے کو برقرار رکھنے کیلئے تین چیزیں بہت اہم ہوتی ہیں :

♦️ *1. Listen Carefully*
جس کے ساتھ تعلق اچھا بنانا ہے اس کی بات کو توجہ سے سُنیں.
مثلاً اللہ کے ساتھ تعلق اچھا بنانا ہے تو اللہ کی بات یعنی قرآن کو توجہ سے سنیں، basic عربی کو سیکھیں نیت سمجھنے کی ہو تاکہ ترجمہ اور تفسیر واقعی سمجھ میں بھی آجائے۔ اس کے لئے basic level کی عربی سے بہت مدد ملتی ہے۔
حتی کہ انسانی تعلقات بھی language کی بنیاد پہ بنتے ہیں۔
توجہ سے سننا اللہ تعالیٰ کےنزدیک کتنی زیادہ اہمیت رکھتا ہے کہ جو لوگ بات کو توجہ سی نہیں سنتے ان کو قرآن میں *شَرّالَدَّوَّابِ* فرمادیا۔ چنانچہ
Being An Active listener
یہ ہر تعلّق میں سب سے زیادہ اہم ہے!

Books

WordPress Video Lightbox