Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Surah Al Hajj - سورہ حج

05/04/2023
Aayath Name: 61-70
Page:

Audio

Important Notes

🍁 ۵ اپریل ٢٠٢۳ – کلاس ۱۳ – سورت الحج 🍁

🔸مظلومیت کے دھوکے میں آج اکثر انسانیت مبتلا ہے۔ جب کوئی شخص اپنے آپ کو مظلوم سمجھتا ہے تو وہ عام طور پر اپنے آپ کو واقعی مظلوم سمجھتا ہے۔ اس دھوکے کی وجہ:
🔹 شیطان انسان کو دوسروں کی زیادتیاں دکھاتا ہے اور اپنی چھپاتا ہے
🔹 اپنی غلطیوں کو دیکھنے کے لیے آئینہ چاہیے۔ کوئی اور شخص جو اسے اس کی غلطیاں دکھا سکے۔
اپنی اصلاح کے لیے کسی انسان کی تلاش کیجیے تب ہی مظلومیت کے دھوکے سے باہر نکل سکیں گے۔

🔸کمزوروں کو غالب کرنا: اللہ کسی بھی کمزور کو طاقتور پر غالب کر سکتا ہے، چاہے کمزور آدمی کافر ہی کیوں نہ ہو۔ مثلاً جب صلیبی جنگ کے موقع پر عیسائیوں نے بیت المقدس پر قبضہ کیا تو وہ صرف پچاس ہزار رہ گئے تھے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے ہندوستان میں مٹھی بھر انگریزوں کو غالب کیا۔
اللہ نے غلبہ کا وعدہ مومنوں سے کیا ہے، جو رسول کو بھی مانتے ہیں اور رسول کی بھی مانتے ہیں۔ اس کے ساتھ نہیں کیا جو رسول کو تو مانتے ہیں لیکن رسول کی نہیں مانتے۔ اور اللہ کے دئیے غلبے کے بغیر کوئی غالب نہیں ہوسکتا۔

🔸اللہ نے زمین کی سب چیزوں کو انسان کے لئے مسخر کردیا، تسخیر کے عام معنی ہیں کہ کسی کو کسی کے حکم کے تابع بنا دینا۔ لیکن پہاڑ اور جانور ہمارے حکم کے بلاواسطہ direct تابع تو نہیں۔ معلوم ہوا کہ تاخیر کا یہ بھی مطلب ہے کہ اللہ کے حکم سے وہ انسان کی بلا واسطہ خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ اوپر والے کے حکم پر کسی کی خدمت کرنا کہلاتا ہے۔ جیسے ماں باپ بچے کی خدمت پر نوکر رکھتے ہیں۔ وہ بچے کے حکم کا تابع نہیں ہوتا لیکن اسکا فائدہ بچا اٹھا رہا ہوتا ہے۔ اگر بچے کے حکم کے تابع بھی کر دیتے تو بچے نے تو پھر خوب کام خراب کروانا تھا ان سے کیونکہ اس میں عقل کی کمی ہے۔
اسی طرح اللہ نے تسخیر کا فائدہ انسان کو پہنچا دیا۔ جیسے شہد اور دودھ کا فائدہ بلاواسطہ اور زمین کے کیڑوں سے ہمیں بلواسطہ فائدہ ملتا ہے۔

🔸اللہ نے مادی دنیا کا بڑی حد تک اختیار اپنے ہاتھ میں رکھا لیکن تھوڑا اختیار انسانوں کو بھی دیا ہے۔ مسلمانوں نے اللہ و رسول کی ماننا چھوڑ دی تو اللہ نے ان سے کمتر کافر قوم کو رسولوں کی نہ ماننے والے مسلمانوں پر غالب کر دیا۔ جب وہ غالب آ گئے تو چیزوں میں الٹی سیدھی تبدیلیاں شروع کر دی جیسے (Genetical) تبدیلیاں۔ فارمی مرغیوں کا پورا جینیٹکل نقشہ اصلی مرغیوں سے مختلف ہوتا ہے، جب انسان انہیں کھاتے ہیں تو اس سے بہت سی بیماریاں ہوتی ہیں، خاص کر ہڈیوں میں فاسفورس کی کمی ہوتی ہے۔

🔸مادی دنیا کے برعکس دین کے معاملے میں الله تعالیٰ نے انسانوں کو بہت زیادہ اختیار دیا کہ کرو جو کرنا ہے، ہم تمہاری خرمستیوں سے نمٹ لیں گے لیکن ابھی تمہیں اختیار ہے کہ دین کی حفاظت کرو یا اسکو خراب کرو۔ تو انسانوں نے جی بھر کر اصل دین کو خراب کیا۔ عیسائیت، یہودیت، ہندومت، اور بے شمار مذاہب کی تخلیق کر لی۔ آخری دین کی اللہ نے خود حفاظت کی ذمہ داری لی لیکن انسان اسکو بھی خراب کرنے کی کوششوں میں مستقل لگے رہتے ہیں اگرچہ کہ اصل دین کو خراب نہیں کر پاتے ہیں۔

🔸فسادی لوگ اپنی ریسرچ کئی سال پہلے کر چکے ہوتے ہیں مگر منظرعام پر کافی عرصے بعد لاتے ہیں جیسے ویڈیوز کیلئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اور اسی طرح دوسری ٹیکنالوجیز۔
یہ ٹیکنالوجی ان کے پاس بیس تیس سال سے ہے لیکن عوام کے ہاتھ میں اب آئی ہے۔ بلڈنگ خود گراتے ہیں اور پھر ویڈیو بھی دکھاتے ہیں جس میں مسلمان بیٹھ کے خود اقرار کر رہا ہوتا ہے کہ یہ میں نے گرائی ہے۔

🔸تصویروں اور ویڈیوز کا فتنہ: ٢٠١٥ میں لاہور شہر سے ایک بندہ پکڑا گیا جس نے دو سو کے قریب عورتوں کے موبائل اور لیپ ٹاپ کو hack کر کے ان کی تصویریں چوری کیں اور انکو فوٹوشاپ کر کے حیا باختہ تصویریں بنائی اور ان عورتوں کو بلیک میل کرنے کے لئے استعمال کرکے کئی گھرانے برباد کیے۔ تو خصوصا خواتین کو تصویریں کھینچنے سے پرہیز کرنا چاہیے اور پچھلی کو ڈیلیٹ کرکے اللہ تعالی سے خصوصی دعا کرنی چاہیے کہ وہ ایسے شرپسندوں سے محفوظ فرمائے کیونکہ ڈیلیٹڈ تصویریں بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

🔸ابتدا میں جیسے لوگ بحث میں نبیؐ کو اپنی زور آوازوں اور حماقت کی جوابوں سے پست کرنے کی کوشش کرتے تھے تو اللہ نے نبیؐ کو حکم دیا کہ ان سے کہ دیجئے اللّـٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ (اللہ بہتر جانتا ہے جو تم کرتے ہو)

🔸مسئلہ یہ ہے کہ حق کے خلاف فضول بحث کرنے والا تو غلط کر رہا ہی ہوتا ہے مگر ہم بھی بہت کچھ غلط کر رہے ہوتے ہیں اس صورت میں ہم دوسرے کو نہیں کہ سکتے کہ اللّـٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہماری حرکتوں کو بھی جانتا ہے۔ نبیوں والا یہ جملہ کہنے سے پہلے ہمیں خود اپنی سوچ، فکر اور عمل کو درست کرنا ہوگا، گناہوں کو پیچھا چھوڑنا ہوگا اور دنیا والوں کی طرف اپنی نجات کے لئے دیکھنا بند کرنا ہوگا۔

 

Books

WordPress Video Lightbox