Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Surah Al Hajj - سورہ حج

07/04/2023
Aayath Name: 67-70
Page:

Audio

Important Notes

🍁 ۷ اپریل ٢٠٢۳ – کلاس ۱۵ – سورت الحج 🍁

آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات

🔸پچھلی شریعت کے احکام کی منسوخی : نبیؐ سے پہلے شادیوں کی حد نہ تھی، اسی طرح سزائیں مختلف تھیں جیسے چوری کی سزا۔ اس طرح کے فرق ہر امت میں رہے ہیں، شراب پہلے حرام نہیں تھی، پردہ پچھلی امتوں میں فرض نہ تھا اور اسلام میں بھی کافی بعد میں اسکا حکم آیا۔ ہاں عقائد ہمیشہ ایک جیسے تھے۔

🔸یہ لوگ عقلی دلیل لے کر آئے کہ اللہ کے مارنے والے جانور کو حرام اور خود کو مارنے والا حلال قرار کیسے دیا جا سکتا ہے؟ یہ سراسر حماقت ہی حماقت ہے۔
عام طور پر لوگ ماہرین سے بحث نہیں کرتے بلکہ دین سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بحث شروع کر دیتے ہیں۔ اللہ کی دین کو غریب کی جورُو سے بھی کمتر اور معمولی سمجھ لیا ہے۔ قرآن ہدایت کی کتاب ہے جس میں ماضی کے واقعات اسلیے بتائے گئے ہیں تاکہ ہم وہ غلطیاں نہ کریں۔
ہم نے بھی نبیؐ کو تو مانا ہے مگر نبیؐ کی نہیں مانی۔ ہم ایک جہت سے ان لوگوں سے بھی زیادہ برے ہیں کہ وہ لوگ تو آپؐ کو نہیں مانتے تھے تو ظاہر سی بات ہے کہ پھر آپؐ کی کیوں مانیں گے۔ لیکن سمجھ تو ہماری نہیں آتی کہ ہم کیوں آپؐ کی نہیں مانتے۔

🔸چونکہ ہم دین سے لاعلم ہیں اور اگر کوئی ہم سے بحث کرے تو ہم چت ہو جاتے ہیں۔ اللہ نے ہمیں دین کی ٹھوس بنیاد دی لیکن پھر بھی ہم ہوا میں باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ (مثلا پاکستان کیوں خراب ہوا، اسکی دینی وجوہات پر بات کرنے کی بجائے مادی وجوہات پر بحث کرتے ہیں۔)

🔸کفار یہ کہتے ہوئے جھگڑا کرتے تھے کہ یہ احکام ہمارے آبائی مذہب میں نہیں ہیں۔ جبکہ انکا آبائی مذہب تو دین ابراہیمی تھا مگر یہ لوگ ان تبدیلیوں کی بات کرتے تھے جو کہ ان کے آباؤ اجداد نے دین ابراہیمی میں کر لی تھیں۔ ان تبدیلیوں کو یہ اپنا آبائی مذہب کہتے تھے۔ ہم میں سے بھی اکثر اپنا دین رسولؐ اور ورثاء رسولؐ یعنی علماء سے لینے کی بجائے اپنے والدین اور بچپن کے ماحول سے لیتے ہیں۔

🔸ایک بات ہے حکم کو ماننا اور دوسرا ہوتا ہے حکم کو بتائے ہوئے طریقے پر ادا کرنا۔ اگر طریقہ وہ اختیار نہیں کیا جو بتایا گیا تھا تو یہ بھی گمراہی ہے۔ جیسے آجکل ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن یا عورتوں مردوں کی مخلوط مجلسوں کے اندر دین کی تبلیغ کا کام کرنا۔ تبلیغ کا بے شک حکم ہے لیکن اس پر عمل شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کرنا ہے۔

🔸اللہ تعالیٰ کی اتھارٹی کامل ہے ہماری اتھارٹی کامل نہیں۔ اللہ کے پاس حق ہے کہ وہ اتھاریٹیٹو اسٹائل یعنی حاکمانہ انداز گفتگو اپنائے مثلا دوسرے کو اختلاف کا حق ہی نہ دینا۔ جیسے ذبیحہ کے حوالے سے کہ دیا کہ ان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ تنازع کریں۔ اللہ اس حق کو اس دنیا میں لاگو نہیں کرتے مگر بتا دیتے ہیں کہ اگر تم نے بات نہ مانی تو تمھیں سزا ملے گی۔

🔸یہ اللہ کا حق ہے لیکن جھوٹے خدا بھی حاکمانہ انداز میں بولنا شروع کر دیتے ہیں۔ ہمارا وقت دجالی نظام کا وقت ہے۔ جھوٹے خدا یعنی دجال کا بھی یہی انداز ہوتا ہے لیکن وہ اس کو بڑے فریب اور دھوکے سے کرتا ہے۔ فرعون کل بھی تھا اور آج بھی ہے لیکن دونوں فرعونوں میں فرق دجل و فریب کا ہے۔ آج کا فرعون دیکھنے میں فرعون نہیں نظر آرہا ہوتا بلکہ کوئی مسیحہ دکھ رہا ہوتا ہے۔ اور آج کے بنی اسرائیل یعنی مسلمان اسے فرعون نہیں سمجھ رہے ہوتے کیونکہ وہ ان کے بچوں کو ذبح کرنے کے بجائے ان کے حقوق اور آزادی کی باتیں کر رہا ہوتا ہے۔ اس دور کے دجل کی ایک مثال فیمینزم بھی ہے۔

🔸فرعونی نظام تو چار سو سال سے موجود ہے لیکن آج اس کا اثر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ خصوصاً انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے بعد لگتا ہے یہ فریب اب اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔

🔸دجال کا فریب اتنا شدید ہے کہ ہم اسے نہیں سمجھ پارہے۔ ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے، آخر یہ کتنا بڑا فتنہ ہوگا۔ ہم اس سے بچنے کے لیے کہف میں نہیں جا رہے ہیں۔ ہم دجال کے ساتھ مشغول ہو کر اس سے نہیں بچ سکتے۔ البتہ اس سے متاثر لوگوں کو بچانے کی کچھ کوشش ضرور کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ کوشش اصل دین کی بنیادوں کی طرف لوٹ کر اور اپنی نسبت کو مضبوط کر کے ہی کی جاسکتی ہے۔

🔸آج علماء کو آزادی رائے بھی حاصل ہے۔ لیکن سوشل میڈیا کے انتہائی شور میں ان کے اظہار رائے کا کوئی اثر نہیں رہا۔ آج مسلمان کے پاس کوئی بھی اسباب باقی نہیں بچ گئے۔ اب مسلمانوں کا کوئی نہیں ہے اللہ کے سوائے۔ نہ ہمارا ملک نہ میڈیا نہ مدرسہ نہ خانقاہ، سب کچھ دشمن کے ہاتھوں میں ہے۔ ایک وہ ہی ہمارا ہے جس نے ہماری مدد کے وعدے کئے ہیں لیکن ہم اس کی طرف رجوع نہیں کرتے۔ دراصل ہم بہت بڑے ظالم ہیں۔ حل یہ ہے کہ اللہ اور صرف اللہ کے ہوجائیں اور نبیؐ کا راستہ اپنائیں جو ہمارے علماء اور مشائخ حق ہمیں بتا رہے ہیں۔ جو اللہ کا ہو جاتا ہے اللہ اُس کا ہو جاتا ہے۔ مَن کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اللہُ لَہٗ

 

Books

WordPress Video Lightbox