Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Surah Yousuf Class 46 - Ramadan 1445 Day 14

24/03/2024
Aayath Name: 53-57
Page: 85-87

Audio

Important Notes

14 رمضان اتوار، سورت یوسف تفسیر کلاس، اہم نکات

▪️ شریعت یقین کو ترجیح دیتی ہے

یقین کی ہمیشہ زیادہ اہمیتِ ہوتی ہے. ایمان کا سب سے اعلیٰ درجے بھی یقین ہے۔ (بلآخرۃ ھم یوقنون)

گویا عزیز مصر کو بچہ کی گواہی سے ایمان کا درجہ اور زلیخا کے اعتراف سے پاکدامنی کا یقین ہوا۔

▪️ اللہ کو ماننے کا مطلب

اللہ کو تو کفار بھی مانتے ہیں اور ایک درجہ میں دہریے بھی۔ مگر خدا کو حقیقتاً ماننے والا وہی ہے جو نبی کریم ﷺ کی تمام باتوں کو مانے جو ہم تک صحابہ کرام کے واسطے سے پہنچی ہیں۔

▪️ نفس کا تزکیہ

ہمارے حضرت مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی نے اس عاجز کو پوچھنے پر سمجھایا کہ (تزکیہ نفس کی) محنت بندہ خود کرتا ہے، طریقہ نبی کریم ﷺ (اور آپکے واسطے سے تربیت یافتہ مشائخ) بتاتے ہیں۔ اور محنت میں اثر، بالکل جیسے علاج میں شفا، اللہ تعالیٰ ڈالتے ہیں۔

▪️ نفس امارہ کی تخلیق میں عناصر اربعہ کے (منفی) اثرات

آگ = تکبر
مٹی = کمینگی
پانی = بخل و خست
ہوا = حرص و ھوا و شھوت پرستی

▪️بشر کے ساتھ تو شر بھی ہوتا ہے

▪️ حضرت یوسف علیہ السلام کا حسن جسمانی کے ساتھ روحانی بھی تھا جس کے اثرات چہرے پر بھی ظاہر تھے اسے وجہ سے عورتوں نے انھیں دیکھ کر ملک کریم کہا۔

▪️ گناہ کی دنیاوی سزا ضرور ملتی ہے

حضرت عارفی رحمۃ اللہ فرماتے تھے کہ کوئی گناہ کرے اور کوئی دنیاوی سزا نہ ملے تو تم میرا نام بدل دینا۔ یہ قرآنی فیصلہ ہے “من يعمل سوء یجزی بہ”۔ چونکہ ہم ڈھیٹ بچے کی طرح ہیں اس لئے سزا مل رہی ہوتی ہے لیکن پھر بھی اسکا اقرار نہیں کرتے۔

▪️ نفس کی حالتیں
امارہ
لوامہ
مطمئنہ

Books

WordPress Video Lightbox