Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Surah Yousuf Class 50 - Ramadan 1445 Day 18

28/03/2024
Aayath Name: 53-57
Page: 90-91

Audio

Important Notes

18 رمضان المبارک، تفسیر سورۂ یوسف، اہم نکات:

اگر نیکی کی توفیق ملے تو اپنی نیکی پر ناز نہ کرے بلکہ نیاز (نیاز مندی، عاجزی) اختیار کرے۔🔹

جب اللہ کی لعنت (اس کی رحمت سے دوری) ہوتی ہے تو گناہ کرنے کے مواقع آسان ہو جاتے ہیں۔ جبکہ گناہ کے راستے کا بند ہونا اللہ کی رحمت کی دلیل ہے۔ 🔹

🔹دین اسلام کافروں کے ساتھ بھی خیر خواہی کرتا ہے چاہے وہ اسلام کی دعوت قبول نہ کریں۔ اور ان کے حقوق کا خیال رکھتا ہے۔ اور یہی طریقہ ماضی کی اسلامی حکومتوں کا بھی رہا ہے۔ دور صحابہ میں دنیا کی اس وقت تک کی سب سے بڑی سلطنت میں مسلمان صرف 10 فیصد تھے لیکن انکی حکومت نے ذمی کفار کا اتنا اچھا خیال رکھا کہ اس سے متاثر ہوکے بالآخر سب نے اسلام قبول کرلیا۔

دین کا داعی اللہ کی رحمت و قبولیت کا امیدوار ہوتا ہے۔ دعویدار نہیں ہوتا🔹

🔷 لہذا دین کی دعوت دینے کیلئے کامل ہونا ضروری نہیں۔ دعوت کے ساتھ اپنی کاملیت کا گمان و  دعویٰ نہ ہو بلکہ ندامت ہو، خیر خواہی ہو، اور دوسروں کو حقیر سمجھ کے دعوت نہ دی جاۓ۔ نہ یہ کہا جائے کہ وہ اللہ سے دور ہیں اور آپ انکو اللہ سے قریب کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ آج کل ہر شخص خود کو خدا کے قریب ہی سمجھتا ہے۔ بس دلائل کے ذریعے یہ باور کرایا جاۓ کہ اللہ کے قریب ہونے کا وہی طریقہ ہے جو نبی کریم ﷺ نے بتایا اور صحابہ کرام نے آپ سے سیکھ کے اس پر عمل کیا۔ اپنی عقل سے بنایا کوئی طریقہ یا خلاف سنت کوئی طریقہ اللہ کے قرب کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔ جیسے ٹی وی پر بے حیائی دیکھنے کے ساتھ دینی پروگراموں سے دین بھی سیکھتا ہو۔

 نیک لوگوں اور علماء میں بھی طریقے کا اختلاف ہو سکتا ہے مگر یہ اختلاف رحمت ہے کیونکہ یہ علمی و اجتہادی اختلاف کہلاتا ہے۔ 🔹

🔹 اپنی نفلی عبادات کو کسی کیلئے اذیت کا باعث نہ بنائیں۔ جیسے اعتکاف میں بیٹھنے سے پہلے خود دیکھیں کہ آپکی غیر موجودگی کسی گھر والے کے لئے تکلیف کا سبب تو نہیں بنے گی۔ نیز گھر والوں کی ڈیوٹی نہ لگائیں کہ وہ مزے مزے کے کھانے بنا کے آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو اعتکاف میں پہنچایا کریں۔

🔹صرف اجازت لے لینے پر اکتفا نہ کرلیں کیونکہ ہر اجازت طیب نفس سے نہیں دی جاتی۔ کچھ اجازتیں بادل نہ خواستہ یا مجبورا بھی دے دی جاتی ہیں۔ اس لئے خود معاملہ کو بغور دیکھ کے  اعتکاف میں بیٹھنے کا فیصلہ کریں۔

Books

WordPress Video Lightbox