Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Surah Yousuf Class 61 - Ramadan 1445 Day 29

08/04/2024
Aayath Name: 67-69
Page: 108-110

Audio

Important Notes

29 رمضان المبارک، تفسیر سورۂ یوسف، اہم نکات
🔹 آیات نمبر 67 – 69 معارف القرآن جلد نمبر 5 صفحہ 108- 109

🔹 چھوٹے بچوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ چھوٹے بچے تو بالکل ہی خود احتیاطی سے عاری ہوتے ہیں اور نوجوان اگر کسی غافل کرنے والی چیز مثلاً موبائل میں مشغول ہو جائیں تو وہ بھی اپنی حفاظت سے غافل ہو جاتے ہیں۔

🔹 اپنے بچوں کیلئے گناہ کے مواقع میسر نہ کرنا۔ اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں برے ماحول سے دور رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ اگر یہ محنت کی ہوگی تو بچے موبائل کے لئے خود ہی ضد نہیں کریں گے۔

🔹خاص کر موبائل بچوں اور نوجوانوں کے ہاتھ میں دینے میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ کیونکہ وہ اچھے برے میں تمیز نہیں کرسکتے اور موبائل اور ہر قسم کی اسکرین پر برا ماحول حتی کے کفر بھی صرف ایک کلک کے فاصلے پر ہوتا ہے۔

🔹بچوں کو موبائل کی لت سے بچانے کیلئے شروع عمر سے ہی احتیاط کی جاۓ اور بچوں کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ انھیں اچھی اور صحت مند متبادل سرگرمیوں میں بھی مشغول رکھنے کی کوشش کی جاۓ۔ اور ساتھ ساتھ دعاؤں کا بھی اہتمام کیا جاۓ۔

🔹نظر لگ جانا برحق ہے۔ آجکل کے دور میں اس کا ایک بڑا سبب سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے خاندان کی تصویریں لوڈ کرنا اور اپنی نعمتوں کی نمائش بھی ہے۔

🔹اس عادت کو بلکل چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ یہ گناہ کے ساتھ ساتھ نظر بد حتی کے جادو اور حسد کا بھی باعث بنتا ہے۔

🔹ساتھ ساتھ نظر بد سے بچانے کیلئے مسنون دعاؤں کا بھی اہتمام ہو یعنی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اللہ سے دعا ہو۔ اعقل و توکل۔

🔹بزرگوں کا یہی طریقہ رہا ہے کہ پہلے کسی بھی بیماری کا طبعی سبب دیکھا جائے۔ اور اسباب کے درجہ میں ہر میسر علاج معالجہ کرایا جاۓ۔ پھر اگر بیماری کا کوئی ظاہری سبب نظر نہ آۓ تو پھر خوب دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ مسبب الاسباب پر چھوڑ دیا جاۓ۔

Books

WordPress Video Lightbox