Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Tafseer Surah Al An'aam - Part 69

Class Date:22/09/2025

Aayat: 59-62, Page: 344-345:

Audio

To Download or increase speed click :

Video

Important Notes

🌹 درس قرآن سورۃ الانعام آیات 59-62🌹

 

بروز پیر 22 ستمبر 2025

 

❓ انسانی فطرت کا ایک دلچسپ پہلو کیا ہے؟
✅ انسان جب کسی چیز کو اہم سمجھتا ہے تو اسکی تفصیل جاننا چاہتا ہے.
example – neck turning phenomenon seen during road accidents

❓ کیا ہماری فطرت اتنی مسخ ہو چکی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کو اہم جاننے کے باوجود ہم اللہ تعالیٰ کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کرتے؟

❓ یا ہم اللہ تعالیٰ کو اہم سمجھتے ہی نہیں ؟؟؟ نعوذ باللہ ۔۔

❓اللہ رب العزت کے بارے میں جاننے کا سب سے اول ترین ذریعہ کیا ہے؟
✅ اللہ کا اپنا کلام یعنی قرآن عظیم الشان

❓ توحید کیا ہے؟
✅ ذات اور صفات دونوں میں اللّٰہ تعالیٰ کو یکتا و کامل سمجھنا. ذات میں یکتا ماننا بہت آسان اس لئے کہ ذات تو ایک ہی ہے۔ صفات تو ان گنت ہیں جن سب کا جاننا ہمارے لئے ممکن ہی نہیں۔

❓پھر صفات میں شرک سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟
✅ بہت آسان۔ بس کسی بھی صفت میں کسی بھی مخلوق کو کامل و يكتا نہ سمجھنا۔ جو صفت بھی کسی مخلوق میں ہے وہ اللہ ہی کی دی ہوئی ہے۔ اس لئے اللہ کی تمام صفات کو جاننا توحید کے لئے ضروری نہیں، نہ ہی کسی کے لئے ممکن ہے۔

❓صفات کاملہ اور صفات ناقصہ میں کیا فرق ہے ؟
✅ کامل صفات وہ جو کسی کی ذاتی ہوں۔ ان میں کوئی کمی نہ ہوتی ہوں۔ کبھی ذات سے ختم نہ ہوسکتی ہوں۔
ناقص وہ صفات جو ادھوری ہوں۔ ہمیشہ کے لئے نہ ہوں بلکہ ختم بھی ہوسکتی ہوں۔

خاص صفات الٰہی – علم اور قدر

❓ مسلمان اور مشرک میں پھر کیا فرق ہے جبکہ دونوں مانتے ہیں کہ باطل خداؤں کے پاس بھی صفات اللہ کی طرف سے ہی دی گئی ہیں؟
✅ مشرک یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کوئی صفت کسی مخلوق کے حوالے کردی ہے، تفویض کردی ہے، delegate کردی ہے، اب اللہ تعالیٰ اس صفت سے متصف نہیں ہے، اب اس صفت سے متعلق کچھ چاہیے تو اس مخلوق سے مانگو، وہی دے گی، اللّٰہ تعالیٰ کے پاس جانے کی اب ضرورت نہیں۔

❓مشرکین (عیسائی،یہودی، بت پرست، منافقین)، جہنم کے مختلف درجوں میں کیوں؟
عذاب میں کمی یا ذیادتی کا سبب کیا ہے؟
✅ عیسائی – ایک اشرف المخلوق یعنی انسان اور وہ بھی افضل ترین انسانوں میں سے نبی عیسیٰؑ کو اللّٰہ تعالیٰ کا شریک کرتے ہیں۔ عیسیٰؑ کے اندر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی خدا جیسی کچھ صفات بھی تھیں، جیسے مردے کو زندہ کردینا، بیمار کو صحتیاب کر دینا وغیرہ۔۔
✅ یہودی – عزیر علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا شریک بناتے تھے، لیکن ساتھ اللّٰہ کے نبیوں کو بہت زیادہ ستاتے بھی تھے اس لئے انکو عیسائیوں سے زیادہ سزا۔ انسے نچلا درجہ ملے گا۔
✅ مشرکین – اللہ کی سب سے کمتر مخلوق، یعنی جمادات، پتھے پیتل تانبے وغیرہ کے بت کو اللّٰہ تعالیٰ کا شریک بناتے ہیں جنکے اندر کسی صلاحیت کا احتمال ہی نہیں ۔۔
✅ منافقین – شرک کے ساتھ دھوکہ دینا بھی – اس پر سب سے بڑا عذاب. جہنم کا آخری درجہ۔

✨ معلوم ہوا کہ جمادات کو شریک بنانے اور نبیوں کو ستانے سے بھی زیادہ دھوکہ سے اللہ تعالیٰ کو نفرت ہے.

❓کن دو صفات پر یقین اور استحضار بندے کو بندۂ کامل بنا دیتا ہے؟
✅ اللہ تعالیٰ کا علم اور قدرت ۔

❓ہمارے اندر یقین کتنا ہے۔ کیسے پتا چلے گا؟ اپنے اندر شک کی مقدار کو دیکھ کے پتا چلے گا۔ شک کا آسانی سے پتہ چل جاتا ہے۔
یقین – دن کی روشنی کی طرح ہے ، شک کے اندھیرے کو دیکھیں گے تب پتہ چلے گا کہ یقین کتنا ہے.

✨ استحضار – کوئی بات ذہن میں ہر وقت حاضر رہے،
یقین و استحضار حاصل کرنے کے لیے علم حاصل کرنا شرط ہے۔

✅ صحیح علم + یقین + استحضار = بندہ کامِل
مفاتیح – خزانہ/ خزانے کی کنجیاں۔ آیت میں دونوں مراد ہوسکتی ہیں۔

❓انسان کامل کون؟
✅ جو گناہوں سے پکی توبہ کرے اور اللّٰہ تعالٰی کی فرماں برداری والے اعمال میں لگ جائے.

Books

WordPress Video Lightbox