Tafseer Surah Al An'aam - Part 70
Video
Important Notes
🌷 Recording – Weekly Majlis Bayan 🌷
♻ Date : Friday, Sept 26th 2025
🌼 59-60 علم حاصل کرنے کا غلط طریقہ – درس قرآن سورۃ الانعام آیت 🌼
( Ilm Hasil Karney ka Ghalat Tareeqa – Dars e Quran Surah Al An’aam Ayat 59-60 )
🕋 درس قرآن سورۃ الانعام آیۃ ٥٩❓
اس تربیتی درس قرآن میں زیر بحث آئے کچھ سوالات:
🔸 اس آیت کے ضمن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے مقابلے میں نبی کریم ﷺ سے کس چیز کی نفی فرمائی؟ اس سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟
🔸 توحیدِ کامل کیا ہے؟
🔸 اللہ اور مخلوق کی صفات میں بنیادی فرق کیا ہے؟
🔸 کون سی دو صفات انسان کو انسان کامل بنانے کے لئے کافی ہیں؟ ان دونوں صفات سے بھی پہلے کیا شرط ہے؟
🔸 بغیر علم کے عمل کرنے کو کیا کہتے ہیں؟ بغیر علم کے عمل کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
🔸 علم کیسے حاصل ہوتا ہے اور کیا چیز علم نہیں ہوتی ہے؟
🔸 رجال اللہ کا قحط کیوں پیدا ہوتا ہے؟ قحط الرجال سے کیا نقصان ہوتا؟ شیطان اس سے کیسے فائدہ اٹھاتا ہے؟
🔸 رجال اللہ کی جماعت کو پانے کے لئے ہماری کیا ذمہ داری ہے؟
🔸 کیا شورٹ کلپس دیکھ دیکھ کر علم سیکھا جا سکتا ہے؟ اس کے نقصانات کیا ہوتے ہیں؟ کیا اس طرح دین کی سمجھ مل جائے گی؟ کیا حق اور باطل کا پتہ چل جائے گا؟
🔸 علم الغیب کیا ہوتا ہے، نیز اسکی کیا قسمیں ہیں؟
🔸 عوام کو شبہات کیوں پیش آتے ہیں؟
🔸 جہالت کا حل کیا ہے؟ شیطان ہمیں کیسے دھوکے میں رکھتا ہے؟ جہالت سے نکلنے کا کیا حل قرآن عظیم الشان ہمیں دیتا ہے؟
🔸 شیطان کی سنت کیا ہے؟ پہلے اسکی سنت اور محنت کیوں نہیں چلتی تھی؟ کب شیطان نے اپنے نظام کو بھرپور انداز میں رائج کیا؟ اس نظام کی وجہ سے جہلاء اپنا کیا نقصان کرتے ہیں؟
🔸 آج کل جو سائنس ہمارے بچوں کو پڑھائی جاتی ہے اسکا اصل مقصد کیا ہے؟
🔸 ہماری ذمہ داری کیا ہے؟ اور کیا ہماری ذمے داری نہیں ہے۔ اللہ کے کرنے کا کام کیا ہے؟

