Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Tafseer Surah Al An'aam - Part 72

Class Date:03/10/2025

Audio

To Download or increase speed click :

Video

Important Notes

🕋 درسِ قرآن — سورۃ الانعام (آیات ۵۹ تا ۶۲) ❓

مجلس: بروز جمعہ، ۳ اکتوبر ۲۰۲۵ء

اس تربیتی درسِ قرآن میں زیرِ بحث آنے والے چند اہم سوالات:

🔹 ان آیاتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کیا فرما رہے ہیں؟ اور خطاب کن سے ہے؟

🔹 تعلیم سے انسان کو کیا حاصل ہوتا ہے؟ جب علم نہ ہو تو کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے، اور کیا نہیں کرنا چاہیے؟ انسان کن حالات میں سوال کرنا چھوڑ دیتا ہے؟

🔹 غیب کسے کہتے ہیں؟ غیب کا علم کس کے پاس ہے؟ کون سا علم علمِ غیب نہیں کہلاتا؟ اگر غیب نہیں تو پھر اسے کیا کہا جائے گا؟

🔹 علمِ نجوم یا ہتھیلی کی لکیروں وغیرہ میں چھپے علم کی کیا حقیقت ہے؟ کیا یہ علم غیب سے متعلق ہے؟ اگر ہے تو اس کی حقیقت کیا ہے؟

🔹 اللہ تعالیٰ کا علم کس نوعیت کا ہے اس علم کا ذکر کس نام سے آتا ہے؟ اللہ کے علم کی کون سی دو خصوصیات ہیں؟

🔹 آج کی سائنس کا علم کس نے مرتب کیا ہے؟ اسے پڑھنے سے کس کی عظمت دلوں میں پیدا ہوتی ہے اور کس کی عظمت مٹتی ہے؟ اس علم کا سب سے بڑا اثر ہمارے فہم و کردار پر کیا پڑ رہا ہے؟

🔹 “اہلِ دل” بننے سے کیا مراد ہے؟ اور اس مقام کا حصول کیا فائدہ دیتا ہے؟

🔹 پرندوں کی تعلیم و تربیت کیسے ہوتی ہے جبکہ اشرف المخلوقات انسان کے لیے علم و تربیت کا کیا طریقہ انکے پروردگار نے متعین فرمایا ہے؟

🔹 “کتاب مبین” سے آیت میں کیا مراد ہے؟

🔹 بھول چوک سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟

🔹 آج عورتوں کو کون سا علم زیادہ سکھایا جا رہا ہے؟ اس کے برعکس کون سا علم سکھانے کی ضرورت ہے اور کیسے؟

🔹 ہماری بنیادی غلطی کیا ہے اور اسکا ہم پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟

🔹 اس غلطی سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟ ہمیں دراصل کس کے پیچھے پڑنے کی ضرورت ہے؟

Books

WordPress Video Lightbox