Apple Podcast Google Podcast
Ask us Questions

Tafseer Surah Bani Israel - Part 44

Class Date:08/07/2024

45-48:

Audio

To Download or increase speed click :

Video

Important Notes

🍁 8 جولائی- سورت بنی اسرائیل آیت نمبر 45-48🍁

 

آج کی تفسیر کلاس کے اہم نکات
🌷 ہر انسان کی اپنی کوئی نہ کوئی راۓ ہوتی ہے۔
Opinions are like belly buttons, everyone has one.

 

🌷 دین میں عقل کے استعمال کا مطلب یہ ہے کہ جو علم ہمیں ہمارے بڑوں (یعنی رسول الله ﷺ، صحابہ، علماء) نے بتایا ہے اسے سمجھنے کے لئے اپنی عقل کا استعمال کریں۔ بے توجہی سے نہ سنیں۔

 

🌷 ہمارے نہ ماننے کی پہلی وجہ یہ ہے کہ ہم غور سے سنتے اور سمجھتے نہیں۔

 

🌷 بات نہ ماننے کی دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ غور سے سنتے تو ہیں لیکن گزشتہ غلط علم کی بنیاد پر پہلے سے ایک حتمی رائے بنائی ہوئی ہوتی ہے۔ جو اپنی راۓ پر پکا رہنے کا ارادہ رکھے اسے دوسرے کی دلیل کے ساتھ کی ہوئی بات بھی سمجھ میں نہیں آتی۔

 

🌷 ایسا شخص ہر معاملے کو اپنی رائے پر ہی تولتا ہے اور دوسرے کی بات اسی وقت مانتا ہے جب وہ اسکی رائے کے موافق ہو۔

 

🌷 نبی کریم ﷺ کی بات راۓ نہیں بلکہ وحی ہوتی تھی جو اصل حتمی چیز ہے۔ اسی طرح ہمارے بڑوں کی اکثر باتیں انکی ذاتی رائے نہیں ہوتیں بلکہ اوپر سے پہنچی بات ہوتی ہیں۔

 

🌷ترتیب میں بڑوں سے علم حاصل کرنا ہو یا انکے ساتھ کام کرنا ہو اپنی رائے کو پس پشت ڈالنے سے ہی یہ فائدہ مند طریقے پر انجام پاسکتا ہے۔

 

🌷ہاں چونکہ ہر شخص کی ایک رائے ہوتی ہے اس لئے مشورہ دیا جاسکتا ہے۔ خیر خواہی اور آداب کے ساتھ مشورہ دینے کی دین میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

 

🌷جادو کا اثر ہونا بھی ایسا ہے جیسا کہ جسمانی بیماری لگ جانا۔

 

🌷کیمرے کی تصویر اصل صورت کا عکس ہوتی ہے۔ اس پر بھی جادو کیا جائے تو اصل انسان پر جادو ہوجاتا ہے۔ اس لئے اپنی تصویروں کی بھی حفاظت کرنی چاہیے۔ بلا ضرورت تصویر نہیں کھنچوانا چاہیے۔

 

Books

WordPress Video Lightbox